English   /   Kannada   /   Nawayathi

جموں و کشمیر بند کے اعلان کے پیش نظر ریل خدمات ایک بار پھر معطل

share with us

سری نگر:18؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) وادیٔ کشمیر میں شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات جمعرات کو ایک بار پھر معطل کی گئیں۔ یہ خدمات ظاہری طور پر مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے سری نگر کے فتح کدل علاقہ میں دو جنگجوؤں اور ایک عام شہری کی ہلاکت کے خلاف دی گئی ’جموں وکشمیر بند‘ کی کال کے پیش نظر معطل کی گئی ہیں۔

وادی میں 8 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ سے اب تک یہ چھٹی بار ہے جب ریل خدمات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل رکھا گیا۔ محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ’ہم نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آج (جمعرات کے روز) چلنے والی تمام ریل گاڑیاں معطل کردی ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر سے براستہ جنوبی کشمیر جموں خطہ کے بانہال تک کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔ اسی طرح سری نگر اور بارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ریل گاڑی نہیں چلے گی۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا ’ہمیں گذشتہ شام ریاستی پولیس کی طرف سے ایک ایڈوائزری موصول ہوئی جس میں ریل خدمات کو احتیاطی طور پر معطل رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ ہم نے اس ایڈوائزری پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریل خدمات کو دن بھر کے لئے معطل رکھنے کا فیصلہ لیا۔

(قومی آواز)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا