English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر کی قومی سلامتی کے وفد کا غزہ پٹی کا اچانک دورہ

share with us

ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان قاہرہ کی ثالثی سے جاری مصالحتی عمل اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر تبادلہ خیال 


غزہ:17؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی قومی سلامتی کا ایک اعلی اختیاراتی وفد کا اچانک غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی مقامی کی قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان قاہرہ کی ثالثی سے جاری مصالحتی عمل اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق مصری وفد غرب اردن کے راستے غزہ پہنچا جہاں اس نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے حکام سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں بیت حانون (ایریز) گذرگاہ کے راستے وفد غزہ داخل ہوا۔ وفد کی قیادت مصری انٹیلی جنس کے فلسطینی امور کے انچارج میجر جنرل احمد عبدالخالق کر رہے ہیں۔ غزہ میں داخلی سلامتی کے چیف میجر جنرل توفیق ابو نعیم نیان کا استقبال کیا۔ مصری سلامتی کے عہدیداروں کے وفد نے غزہ میں حماس کی قیادت سے ملاقات کی اور ان سے قومی مصالحتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مصری وفد نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کو آگے بڑھانے، غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو توسیع دینے کے حوالے سے ہونے والی کوششوں اور پیش رفت سے اگاہ کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا