English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا، ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے، ایرانی صدر روحانی

share with us

تہران:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا اُن کے ملک میں حکومت کی تبدیلی کا متمنی ہے۔ اتوار کو تہران یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نفسیاتی اور اقتصادی حربوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جائز حکومت کو تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔ ایرانی صدر نے یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تقریر کرتے ہوئے اِس امریکی پالیسی کی مذمت کی۔ یہ امر اہم ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکا نے ایران پر نئی اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایرانی تیل کی فروخت پر پابندی چار نومبر کو عائد کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا