English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی کابینہ کے لیے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری،امیدواروں کی تعداد 15184 تک پہنچ گئی

share with us


بغداد:14؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق میں وزیر کے منصب پر فائز ہونے کے لیے آن لائن درخواستیں دینے والے امیدواروں کی تعداد 15184 تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعلقہ ذریعے نے بتایاکہ قانونی اور تکنیکی طور پر شرائط پوری نہ کرنے والی درخواستوں کو نکال دیا گیا ہے اور درخواستوں کے اولین جائزے کے بعد 600 بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں ان امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا تا کہ ان کی اہلیت اور صلاحیت کو پرکھا جا سکے۔ اس کے بعد امتیازی امیدواروں کو نامزد وزیراعظم سے ملاقات کے لیے چْنا جائے گا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا