English   /   Kannada   /   Nawayathi

دی کونٹ کے مالک کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا چھاپہ ، سوشل میڈیا پر سخت رد عمل ، میڈیاکو خوفزدہ کرنے کی سازش قرار دیا گیا

share with us

نئی دہلی:11؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے جمعرات کو مبینہ ٹیکس چوری سے جڑے ایک معاملے میں دی کونٹ ویب سائٹ کے مالک راگھو بہل کے  نوئیڈا واقع گھر اور دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے صبح نوئیڈا واقع بہل کے گھر پر چھاپہ مارا اور جس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے اس سے متعلق دستاویز اور دوسرے ثبوت تلاش رہے ہیں۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ مختلف لوگوں کے ذریعے ٹیکس چوری کیے جانے کے معاملے سے جڑی جانچ کے بارے میں کچھ دوسرے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ راگھو بہل نیوز پورٹل ‘دی کونٹ’ اور نیٹ ورک 18 ‘ گروپ کے بانی اور جانے مانے میڈیا کاروباری ہیں۔

راگھو بہل نے اس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کوایک  خط لکھ کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے آگے لکھا ،’ میں نے ایک افسر مسٹر یادو سے بات کی ہے اور ان سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی دوسرے میل اور دستاویز کو نہ دیکھیں یا اٹھائیں، جس میں بہت سنجیدہ اور حساس  صحافت کا مواد ہو ۔ اگر وہ ایسا کریں گے تو ہم اس کی سخت مخالفت کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ ایڈیٹرس گلڈ اس معاملے میں ہمارا ساتھ دے گا، تاکہ مستقبل میں کسی دوسرے صحافتی ادارے کو اس کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افسر ان کے اسمارٹ فون کا غلط استعمال کر  کے غیر سرکاری طور پر کسی کاپی کی فوٹو نہ لیں۔ میں دہلی کے راستے پر ہوں۔’ 

وہیں اس چھاپہ ماری کو لے کر سوشل میڈیا پر  رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے 

سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا، ’’اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت پر تنقید کرنے کی وجہ سے دی کوئنٹ اور راگھو بہل کے گھر پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ چھاپہ کا مقصد میڈیا کو خوفزدہ کرنا ہے۔ جس طرح آئی ٹی، ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال اس حکومت میں کیا جا رہا ہے اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘‘

وہیں سابق صحافی آشوتوش جنہوں نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی کو خیرباد کہا ہے نے ٹویٹ کیا ہے کہ راگھو میڈیا کی ایک معروف شخصیت ہیں اور انہیں حکومت پر تنقید کرنے کا صلہ مل رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا