English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا سب سے بڑا چھاپہ خانہ بند 

share with us

پریس ایران میں سرکاری اسکولوں کو نصاب ، اخبارات اور دیگر بڑے پیمانے پر کتب چھاپتا رہا ہے،ایرانی ٹی وی 


واشنگٹن ۔04اکتوبر(یو این این )امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ دیگر شعبوں کی طرح ایران کے چھاپہ خانے اور پریس کے مراکز بھی شدید مالی بحرانوں کا سامنا کرنے لگے ہیں۔ایرانی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق 30 سال سے تہران میں قائم بامشاد سبز پرنٹنگ پریس بھی امریکی پابندیوں کے نتیجے میں دیوالیہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی کرنسی کی عدم دستیابی، کاغذ کی قلت اور دیگر ضروری سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے پرنٹنگ پریس نے اپنے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔بامشاد سبز پرینٹگ پریس ایران کے سب سے بڑے اور پرانے چھاپہ خانوں میں ہوتا ہے۔ یہ پریس ایران میں سرکاری اسکولوں کو نصاب ، اخبارات اور دیگر بڑے پیمانے پر کتب چھاپتا رہا ہے۔اخباری رپورٹس کے مطابق بامشاد سبز پرنٹنگ پریس نے جن اخبارات اور دیگر اداروں کے ساتھ پرنٹنگ کے معاہدے کر رکھے ہیں انہیں ادارے کو درپیش مالی بحران کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پرنٹنگ پریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارہ مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کے پاس پرنٹنگ کے لیے درکار کاغذ موجود نہیں، اس لیے پریس مزید طباعت اور اشاعت کا کام نہیں کرسکے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا