English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران عالمی دہشت گردی کا سرپرست، امریکی محکمہ خارجہ 

share with us


واشنگٹن ۔04اکتوبر(یو این این )امریکاکی قومی سلامتی کونسل نے ایران کے خلاف فرانس کے بھرپور ردّ عمل کو سراہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوورٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس نے جس منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے، وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ ایران ہی دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔ فرانسیسی حکام نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے جون میں پیرس کے نزدیک ایرانی اپوزیشن کے ایک اجتماع کے خلاف حملے کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اس حملے کی منصوبہ بندی ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا