English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے،پوتین

share with us

ادلب میں کسی وسیع فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو نکل جانا چاہیے،خطاب


ماسکو۔04اکتوبر(یو این این )روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا ہے کہ وہ شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو نکال باہر کرنا چاہتے ہیں۔ شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے چارٹرکی خلاف ورزی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب میں صدر پوتین نے کہا کہ شام میں موجود تمام غیرملکی فورسز کو نکل جانا چاہیے۔اس موقع پر ان سے پوچھا گیاکہ آیا روس بھی شام سے اپنی فوج نکالے گا تو پوتین کا کہنا تھا کہ روس نے شام میں وہاں کی حکومت کی درخواست پر اپنی فوج تعینات کی ہے۔ اگر اسد رجیم کی طرف سے ہمیں بھی نکلنے کوکہا گیا توروس اپنی فوج بھی شام سے نکال لے گا۔صدر پوتین نے کہاکہ شام کے شمالی شہر ادلب میں غیر فوجی علاقہ فعال ہے اور علاقے میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے لیے فوج کو حرکت میں لانے کا کوئی پروگرام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادلب میں روس اور ترکی کے باہمی تعاون سے غیر فوجی زون کے قیام کے مقاصد جلد حاصل ہو جائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا