English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی سرحد پر رات بھر مظاہرے، اسرائیلی تشدد سے 8 شہری زخمی

share with us

غزہ:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)غزہ کی سرحد پر رات بھر مظاہرے، اسرائیلی تشدد سے 8 شہری زخمی۔منگل اور بدھ کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے جبرو تشدد، ناکہ بندی اور حق واپسی سے محروم رکھے جانے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ دوسری جانب قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد پر رات کے وقت فلسطینیوں کے مظاہرے جاری رہے۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی اور یہودی کالونیوں پر آتش گیر کاغذی جہاز بھی پھینکے۔ مشرقی بیت حانون اور میں اسرائیلی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی ہوئے جب کہ تین فلسطینی جبالیا کے مقام پر اسرائیلی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں نے ٹائر جلائے اور روشنی کے لیے لیزر لائٹس جلائیں۔فلسطینی مظاہرین نے بلند آواز میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ دوسری طرف سے قابض فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کی دھواں چھوڑنے والے گولے برسائے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری مظاہروں کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 203 فلسطینی شہید اور 21 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا