English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں میں ملوث417 افراد کے خلاف آپریشن

share with us

مذکورہ افرادسے 719 ملین ڈالر غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کی تفتیش کر رہے ہیں،ترک استغاثہ 


انقرہ:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک استغاثہ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ 417 مشتبہ افراد کو غیر قانونی طریقے سے پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک استغاثہ نے بتایاکہ ڈھائی ارب لیرا یا سات سو انیس ملین ڈالر غیرقانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کی تفتیش کر رہے ہیں۔ حکام کے مطابق منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کیے گئے اس سرمایے میں سے زیادہ تر کو وصول کرنے والے وہ ایرانی شہری تھے، جو امریکا میں مقیم ہیں۔اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے استنبول پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کے علاوہ مختلف املاک کی تلاشی کے کام میں بھی مصروف ہیں۔اس مقدمے میں مطلوب افراد میں سے 216 کو ملک کے چالیس صوبوں سے گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ باقی کی 
گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ تاہم ترک میڈیا پر نشر ہونے والی ان اطلاعات کی پولیس، دفتر استغاثہ یا عدالتی ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق یہ تفتیش ترک جمہوریہ کی مالیاتی اور اقتصادی سلامتی کو ہدف بنانے والوں کے خلاف جاری ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا