English   /   Kannada   /   Nawayathi

شامی حکومت نہیں ،عوام سے مل کر بحران کے حل کے لیے کوشاں رہیں گے،ترک صدر ایردوآن

share with us


انقرہ:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع))ترکی روس کے حمایت یافتہ صدر بشارالاسد کی حکومت کے بجائے شامی عوام کے ساتھ مل کر بحران کے حل کے لیے کوشاں رہے گا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دارالحکومت انقرہ میں حکمران جماعت آق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں ترکی کی نگراں چوکیوں کو مضبوط بنایا جائے گا اور روس کے ساتھ مل کر سخت گیر گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔صدر ایردوآن نے بتایا کہ ترکی اکتوبر یا نومبر میں روس ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گا ۔اس میں شام کی تازہ صورت حال اور بحران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا