English   /   Kannada   /   Nawayathi

گھر چھوڑ کے جانے والے چابی ساتھ تھوڑی لے جاتے ہیں،یورپی کمیشن 

share with us

اسی طرح برطانیہ یورپی گھر کو چھوڑتے ہوئے گھر کی چابی ساتھ نہیں لے جا سکتا، نائب سربراہ فرانز ٹِمرمانز


برسلز:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی کمیشن کے نائب سربراہ فرانز ٹِمرمانز نے اسٹراس برگ میں یورپی پارلیمان کہا ہے کہ برطانیہ یورپی گھر کو چھوڑتے ہوئے گھر کی چابی ساتھ نہیں لے جا سکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ایسے موقع پر جب بریگزٹ مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں ہیں اور برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج میں چند ہی ماہ بچے ہیں، ٹمرمانز نے کہا کہ اس سلسلے میں یورپی شہریوں کے مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ مذاکرات میں مکمل کوشش کی جا رہی ہے کہ برطانوی اخراج کے نتیجے میں بلاک کو پہنچنے والے نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔ٹمرمانز نے کہاکہ لیکن مجھے ایک بات واضح طور پر کہنے دیجیے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ آپ کے گھر سے جا رہا ہے، مگر چابی ساتھ لے جائے گا، تاکہ جس وقت چاہے واپس آ جائے اور گھر سے جو چاہے لے لے، تو ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ جاری مذاکرات میں یورپی یونین کی رکن ریاست آئرلینڈ اور برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ کی سرحد اور چیکس پر کسی ڈیل میں یورپی شہریوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا