English   /   Kannada   /   Nawayathi

حالات ٹھیک نہ کیے تو ایران کو نئے انقلاب یا بغاوت کا سامنا ہوسکتا ہے،محمد خاتمی

share with us

ہمیں ایرانی عوام کے تاریخی مطالبات پورے کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا،سابق صدر کی گفتگو


تہران:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سابق صدر محمد خاتمی نے خبر دار کیا ہے کہ اگر ملک جس بحرانی صورت حال سے گذر رہا وہ برقرار رہی تو ایران میں ایک نیا انقلاب یا بغاوت پھوٹ سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عراق، ایران جنگ کے زخمیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر اوراصلاح پسند رہ نما محمد خاتمی کا کہنا تھا کہ جب عوام ملک کے حالات سے نا خوش ہوں اور کوئی ان کے مسائل سننے کے لیے تیار بھی نہ ہو، ان کی ضروریات پوری کرنے میں کوتاہی برتی جائے، مذاکرات کے تمام دروازے بند ہوں، تنقید اور آزادی اظہار کو غیرقانونی طریقے سے دبایا جائے تو انقلاب یا بغاوت مقدر بن جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایرانی عوام کے تاریخی مطالبات پورے کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔ میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ آیا ایران میں آزادی اظہار کے لیے کوئی مناسب ماحول فراہم کر دیا گیا ہے؟وہ خود ہی اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایران میں آج بات چیت اور مثبت تنقید کے دروازے بھی بند کردیے گئے ہیں۔ اگر کوئی ملک کے حالات بہتر کرنے کی بات کرتے ہوئے حکمرانوں کی کم زوریوں کی نشاندہی کرتا ہے تو اس پر الزامات کی لمبی فہرست عاید کردی جاتی ہے۔ مشکلات اور مسائل قابل حل ہیں اور ہم اب بھی بند گلی نہیں پہنچے مگر ہمیں ملک اور قوم کو بچانے کے لیے سیاسی اسالیب اور پالیسیوں ک بدلنا ہو گا۔ایران کے سابق صدر محمد خاتمی نے خبردار کیا کہ اگر اصلاحات نہ کی گئیں تو ایرانی نظام کا سقوط حتمی ہے۔ اگرہم نے اپنی اصلاح کرلی توکوئی چیز ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا