English   /   Kannada   /   Nawayathi

مذاکرات ناکام ،داعش نے مغوی شامی خاتون موت کے گھاٹ اتار دی

share with us

داعش نے مصالحتی کمیٹیوں کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے تھے پورے نہ ہونے پر ہلاک کردیا گیا،ذرائع


دمشق:03؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)شدت پسند گروپ داعش نے شام کے جنوب مشرقی شہر السویداء سے اغواء کی گئی ایک خاتون کو مصالحتی کمیٹیوں سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی فوٹیج اور تصویرشیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون السویداء شہر سے اغواء کی گئی تھی۔ اس کی شناخت ثروت ابو عمار کے نام سے کی گئی ہے اور اسے داعش کے جنگجوؤں نے فناء کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق داعشی جنگجوؤں نے 25 سالہ ثروت فاضل ابو عمار کی رہائی کے لیے مصالحتی کمیٹیوں کے سامنے اپنے مطالبات پیش کیے تھے مگر مطالبات پورے نہ ہونے پر اسے ہلاک کردیا گیا۔ثروت کو داعشی جنگجوؤں نے 25 جولائی 2018ء کو السویداء شہر میں الشبکی کے مقام پر دھاوا بولنے کے بعد یرغمال بنا لیا تھا۔ داعش اور مقامی لوگوں کے درمیان خاتون کی بازیابی کے لیے بات چیت ہوئی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔ داعش کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں تمام یرغمالیوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا