English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں انتخابی جلسے کے دوران خود کش دھماکا، 13 افراد ہلاک

share with us

ننگرہار:02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان میں انتخابی جلسے کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع کامہ میں امیدوار عبد الناصر محمد کا انتخابی جلسہ جاری تھا کہ اجتماع میں شامل خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 25 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تاحال حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

افغانستان میں رواں ماہ کی 20 تاریخ کو پارلیمانی انتخاب ہونے جا رہے ہیں جس میں 2 ہزار 5 سو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم اب تک 5 امیدواروں کو قتل کیا جا چکا ہے جب کہ انتخابی کاغذات جمع کرانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں پر بھی تین بار خود کش حملہ کیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا