English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال اسرائیلی دہشتگردی ہے، ترکی

share with us

غزہ :02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظاہرین کیخلاف طاقت کا استعمال اسرائیلی دہشتگردی ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں طاقت کا استعمال بلا جواز اور مجرمانہ اقدام ہے۔ ہم اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کریں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کا حق حاصل ہے۔ قابض فوج نہتے اور بے گناہ فلسطینی مظاہرین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا