English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں متعیّن اقوام متحدہ ایجنسی کے غیر ملکی ملازمین کا سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انخلا

share with us

مقبوضہ غزہ:02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے تحت فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی اْنروا نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر غزہ کی پٹی سے اپنے غیرملکی عملہ کے بعض ارکان کو عارضی طور پر واپس بلا لیا ہے۔اْنروا نے یہ فیصلہ مالی بحران کا شکار ہونے کے بعد فلسطینی ملازمین کی جبری سبکدوشی سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔ اْنروا کے ہزاروں فلسطینی ملازمین اپنی ملازمتیں کھوجانے پر غزہ کی پٹی میں سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں سلسلہ وار سکیورٹی واقعات رونما ہوئے ہیں اور وہ اس کے اہلکاروں کے کام پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔اس لیے اس نے اپنے بین الاقوامی عملہ کے ایک حصے کے غزہ سے عارضی طور پر انخلا کا فیصلہ کیا ہے۔ایجنسی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ عملہ کے قریباً دس ارکان غزہ کی پٹی سے بارڈر کراسنگ عبور کرکے اسرائیلی علاقے کی جانب چلے گئے ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا