English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں یورپی یونین کے قافلے پر حملہ، تین افراد ہلاک،چارزخمی

share with us

ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے،ہماری کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا،اطالوی فورسز


موغادیشو۔:02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ میں یورپی یونین کے ایک قافلے پر کیے گئے ایک حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت موغادیشو میں یہ بم حملہ جہادی تنظیم الشباب کی جانب سے کیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق صومالیہ سے ہے۔اطالوی فوج نے کہا کہ اس واقعے میں ان کا کوئی بھی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ صومالیہ 1990کی دہائی کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور وہاں اقوام متحدہ نے امن فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا