English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، ستمبر میں 27 فلسطینی شہید

share with us

6 دسمبر 2017 کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 282 فلسطینی شہید کردئیے گئے،رپورٹ


غزہ :02؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں ایک ریسرچ مرکز کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ستمبر کے دوران اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 27 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 6 دسمبر 2017 کو امریکا کی طرف سے اعلان القدس کے بعد 282 فلسطینی شہید کردئیے گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق القدس اسٹڈی سینٹر کے شعبہ اسرائیلیات کے زیراہتمام کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 60بچوں اور پانچ معذوروں سمیت دسیوں فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد اسرائیلی بم باری میں 17 فلسطینی مزاحمت کار شہید،28 فلسطینی بمباری، چھ اسیر اور فلسطینی سائنسدان فادی البطش کو ٹارگٹ کلنگ میں انڈونیشیا میں شہید کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال 30 مارچ کو یوم الارض کی مناسبت سے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران اب تک 183 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ ستمبر میں 27 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان میں 23 فلسطینی غزہ کی پٹی میں مظاہروں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا