English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی کیمپوں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 7 افراد زخمی

share with us

یروشلم :یکم اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے وسط میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں صیہونی افواج کی بے دریغ فائرنگ کی زد میں آکر 7 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے وسط میں واقع المغازی اور البریج پناہ گزین کیمپ میں گذشتہ رات صیہونی ریاست اسرائیل کے درندہ صفت فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز فلسطینی شہریوں کی جانب سے تحریک حق واپسی کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنے والے اسرائیلی فوجیوں بے دریغ فائرنگ کی تھی جبکہ رات گئے مشرقی خان یونس اور شمالی غزہ کے مقام جبالیا سمیت کئی علاقوں میں نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ صیہونی فورسز کی بندقوں سے نکلنے والی گولیوں کی زد میں آکر البریج پناہ گزین کیمپ میں 4، خزاعہ کیمپ میں 2 جبکہ جبالیا میں 1 فلسطینی شہری زخمی ہوا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

خیال ہے مفاہمت کی علامت نہتے فلسطینی شہریوں نے کی جانب سے رواں برس 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی اور شمالی سرحد تحریک حق واپسی احتجاج جاری ہے، جس میں صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں کی فائرنگ سے اب تک 191 فلسطینی شہید اور ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ 28 ستمبر کو جمعے کے روز تحریک حق واپسی کے تحت احتجاج کرنے والے مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ سے 7 فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا