English   /   Kannada   /   Nawayathi

چاڈ: بوکو حرام کے خلاف آپریشن، 17 دہشت گرد ہلاک

share with us

چاڈ کے فوجیوں نے دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے  چاڈ جھیل کے اطراف کے قصبوں موساروم اور نیگولیا میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن میں 17 دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ 3 فوجی، 3 محکمہ جنگلات کے ملازمین  اور ایک کسٹم ملازم ہلاک ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ بوکو حرام دہشت گرد تنظیم 2000 کے سالوں میں نائیجیریا سے ابھری  اور تنظیم کی طرف سے 2009 سے جاری اجتماعی تشدد کے اقدامات میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا