English   /   Kannada   /   Nawayathi

انتفاضہ القدس کے آغاز سے اب تک 4105 فلسطینیوں کوانتظامی قید کی سزائیں

share with us

کئی سو فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی ، سیکڑوں کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی،رپورٹ


رام اللہ:یکم اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں انسانی حقوق کے سرکاری ادارے کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2015 کو فلسطین میں شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک قابض صہیونی حکام نے 4105 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں کئی سو فلسطینیوں کو پہلی بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی جب کہ سیکڑوں کی انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کی انتظامی قید میں توسیع کے عمل میں توسیع کی گئی ہے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو حراست میں لیا جاتا اور انہیں انتظامی قید میں ڈالا جاتا ہے۔رپورٹ میں انتظامی حراست کے فلسطینی شہریوں کی سماجی، خاندانی اور نفسیاتی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید میں ڈالنا صہیونی حکام کی ایک طے شدہ پالیسی بن چکی ہے اور فلسطینیوں کو انتہائی منظم انداز میں قید وبند میں ڈال کر ان کے خانگی اور سماجی نظام کوتباہ کیا جا رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا