English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک صدر کی جرمن چانسلر سے ملاقات، تعلقات کی بہتری پر زور

share with us

برلن:29؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی، اس دوران دوطرفہ تعلقات کی بہتری پر روز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اپنے تین روزہ دورے پر جرمنی میں موجود ہیں، انہوں نے آج جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ملاقات میں جرمن چانسلر نے ترکی میں آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی شکایت کی۔

مرکل اور اردوگان نے ملاقات کے دوران مشترکہ مفادات سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال جن میں مہاجرین کا مسئلہ بھی شامل ہے۔

انجیلا مرکل کا اس موقع پر ترکی کے ساتھ بہتر تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتصادی طور پر مضبوط ترکی جرمنی کے مفاد میں ہے۔

اس موقع ترک صدر رجب طیب اردوگان نے مطالبہ کیا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ہماری مدد کرے، انہوں نے باہمی تعلقات کی مضبوطی پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھیں۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا