English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری ہتھیاروں کا کوئی خفیہ منصوبہ نہیں، ایرانی وزیر خارجہ

share with us

تہران:28؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایسے اسرائیلی الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران حکومت نے خفیہ جوہری ذخیرے بنا رکھے ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل ہی ایک ایسا ملک ہے، جو ’خفیہ طور پر اور غیر اعلانیہ‘ جوہری ہتھیار رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں الزام عائد کیا تھا کہ ایران نے جوہری سرگرمیوں کے لیے خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور عالمی معائنہ کاروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا