English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں فائربندی کا اعلان،فریقین نے معاہدے پر دستخط کر دیئے 

share with us

طرابلس:27؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت نے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان فائر بندی کے نئے سمجھوتے کا اعلان کیا ہے۔اس سمجھوتے پر طرابلس اور مغربی قصبے ترہونہ سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں کے نمایندوں نے دست خط کردیئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی وزارت صحت کے فراہم کردہ اعداد وشمار میں بتایاگیاکہ طرابلس اور اس کے نواحی علاقے میں گذشتہ ایک ماہ سے متحارب جنگجو دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک اور کم سے کم 400 زخمی ہوئے ۔لڑائی سے متاثرہ علاقوں سے بے گھر ہونے والے افراد کو ا سکولوں میں عارضی طور پر ٹھہرایا جارہا ہے جس کے پیش نظر 3 اکتوبر سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ممکن نظر نہیں آرہا ہے اور اس میں تاخیر ہوجائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا