English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب اور جرمنی کا سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں،وزرائے خارجہ ملاقات

share with us

سعودی عرب خطے میں جرمنی کا اہم اتحادی ہے، جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس کو دورہ ریاض کی بھی دعوت 


ریاض:27؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور جرمنی نے کئی ماہ سے جاری سفارتی تعطل ختم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ جرمن وزارت خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اپنا سفیر برلن بھیج دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع دونوں ملکوں کی وزرائے خارجہ ملاقات کے بعد سامنے آئی ۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ برلن اور ریاض کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں۔ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرنے اپنے جرمن ہم منصب ھایکو ماس سے ملاقات کی تھی۔ دونوں رہ نماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اسی تناظر میں جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں جرمنی کا اہم اتحادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس کو ریاض کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔ سعودی عرب نے جرمن وزیر خارجہ کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور سفارتی روابطہ بحال کرنے کے بیان کا خیر مقدم کیا تھا۔جرمن وزیرخارجہ نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس میں اعتراف کیا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعطل محض غلط فہمی کانتیجہ تھا اور اس پر برلن کو بہت افسوس ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا