English   /   Kannada   /   Nawayathi

"اب سنگھی آتنک سے دیوبند بھی محفوظ نہیں

share with us

جب حالات اتنے نازک ہوں اور بھیڑ جمع ہو ایسے میں پولیس فورس کہاں تھی؟؟؟جو اضافی سیکوریٹی بلائی گئی تھی کیا وہ سونے چلی گئی تھی؟؟کیا جائے وقوع پر  نافذ نہیں تھا؟؟؟جبکہ دو دن سے پورا دیوبند کشمکش کے حالات سے دوچار تھا؟؟کیا سنگھ نواز آتنکیوں سے اب ازہر ھند دارالعلوم دیوبند بھی محفوظ نہیں ہے؟؟دارالعلوم دیوبند اس پر کیا ایکشن لے گا؟؟صوبائی حکومت کے قصیدہ پڑھنے والے کیا اکھلیش یادو سے اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرپائینگے؟؟؟
جمعیۃ علماء ھند کے دونوں قائدینحضرت مولانا سید ارشد مدنی،حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنیجیسے مشاہیر زعماء قوم و ملت اس واقعہ کو کس نظر سے دیکھیں گے؟؟کیا وہ اس پر بڑے پیمانہ پر احتجاج درج کرواکر فوری ایکشن کا مطالبہ کرینگے؟؟جبکہ حضرت مولانا سلمان صاحب حفظہ اللہ بھی جمعیۃ سے قدیم ذمہ دارانہ وابستگی رکھتے ہیں.خلاصہ یہ ھیکہ اکابرین امت کے لئے یہ وقت بہت ہی نازک ہے مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر عزیمت پر عمل کریں.مولانا ہماری عزت،شوکت اور آبرو ہیں ان کی طرف ہی نہیں بلکہ مادر علمی دارالعلومدیوبند اور مدارس اسلامیہ کی جانب یا اس سے منسلک کسی بھی فرد کی جانب اگر نظر بد اٹھانے کی کوشش کی گئی تو ملت اسلامیہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر متحد ہوکر اپنے اکابرین امت و ورثہ دین و ملت کا تحفظ کرےگی انشاءاللہ .فی الوقت سبھی صحافیوں و قلمکاروں ،تنظیموں وجماعتوں کے ذمہ داروں نیز بہی خواہان اسلام سے دردمندانہ گزارش ھیکہ وہ ایک مطالباتی میمورنڈم اپنےمقامی ڈی.ایم و اعلی سرکاری افسران کے ذریعہ وزیر اعلی اترپردیش اور وزیر داخلہ ہند کو ارسال کرکے ملک بھر سے بڑے پیمانہ پر احتجاج درج کروائیں ساتھ ہی اپنے مدارس و مساجد اور علماء کی حفاظت و صیانت کے لئے کمر بستہ ہوجائیں اسی میں دنیوی و اخروی فوز و فلاح کا راز مضمر ہے.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا