English   /   Kannada   /   Nawayathi

یہ سبھی ہم خیالوں کی مشترکہ منصوبہ بندی تو نہیں ؟

share with us

ذرا یاد کریں ٹھیک اسی طرح جب وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی پارٹی نے 2014 کے عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنا نے کی مہم شروع کی تھی تو یہاں بھی بیرونی اور اندرونی مخا لفت کا سا منا کرنا پڑا تھا، ایل کے آڈوانی سمیت بی جے پی کے کچھ سینئر لیڈر خاصے ناراض ہو گئے تھے ۔ لیکن ان کی نارضگی کی پروا کیے بغیر یہ فیصلہ لیا گیا ،ڈونالڈ ٹرمپ کے معاملے بھی یہی صورت حال رہی اب ان کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن سے ہوگا ۔ یہ بھی توجہ طلب امر ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام اورمسلمان مخالف بیانات سے ہندوستان میں سرگرم دایاں بازو کے لوگوں کی حمایت حاصل رہی اس سال 14 جون کو ان کی یوم پیدائش پر 'ہندو سینا' کے لوگوں نے کیک کاٹے اوران کی طویل العمری کے لیے پوجا پاٹھ کی ایسا صرف اس لیے کیا گیا کہ اسلام اور مسلمانوں کے تئیں ڈونالڈ ٹرمپ کے خیالات ملتے ہیں ، دایاں بازو بھی نہیں چاہتا کہ ہندوستان میں مسلمان اپنی شناخت کے ساتھ زندگی گزاریں اور دونالڈ ٹرمپ بھی اسی نظریے کے حامل ہیں ،جس کا اظہار وہ اپنی میٹنگوں میں کرتے رہتےہیں ۔ دو سیاسی نظریات کے مابین ذہنی ہم آہنگی اور قربت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ شکاگو کے ایک بڑے ہندو تاجر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے چندہ جمع کرنے میں پیش پیش ہیں ، 'سلبھ ساحل کمار' نامی یہ تاجر سب سے بڑے فنڈ ریزر کے طور پر سامنے آئے ہیں امریکی اخبار 'دی ہل ٹائمز' کے مطابق ساحل کمار ڈونالد ٹرمپ کی انتخابی مہم میں ابتک 2ملین ڈالر دے چکے ہیں ۔ یہی نہیں انہوں نے باقاعدہ ' ریپبلکن ہندو اتحاد' تشکیل دیا ہے ،وہ اس تنظیم کے بانی صدر ہیں گزشتہ ہفتے ہندوستان سے امریکہ واپسی پر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ڈونالد ٹرمپ کے لیے لاکھوں ڈالر عطیہ کرنے والے ساحل نے ہندوستان سے واپسی کے بعد پہلی با ملے ہیں اس سے قبل وہ ڈونالد ٹرمپ سے کبھی نہیں ملے تھے ؟ ' انہوں نے 'دی ہل ٹائمز' ایک تفصیلی انٹر ویو دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ سے ملکر کہا کہ "مسلمانوں کے تعلق سے آپ کے نظریے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،مسلمان اسلام پر بطور مذہب عمل نہیں کرتے ہیں بلکہ یہ لوگ اسلام کو زندگی گزارنے کے طریقے کے طور پر پیش کرتے ہیں جو درست نہیں ہے "۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ میں چین کی ترقی کو مات دینے کے لیے ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے مواقع بڑھیں ۔ لیکن اس ملاقات کے بارے ڈونالڈٹرمپ کی انتخابی مہم کے ناظموں نے کچھ بتانے سے گریز کیا ہے ۔ساحل کمار کی محنت کیا رنگ لائے گی اور امریکہ کا اگلا صدر کون ہوگا یہ توابھی نتائج کے بعد ہی پتہ چل پائے گا لیکن ساحل کمار کی ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے مالی امداد کی سرگرم کوششیں ، گزشتہ ہفتے ہندوستان سے واپسی پر ڈونالڈ ٹرمپ سے ساحل کمار کی پہلی ملاقات اورہندو سینا کے ذریعہ ٹرمپ کا یوم پیدائش منایا جانا یہ محض اتفاق نہیں ہے ، عین ممکن ہے یہ سبھی ہم خیالوں نے ٹرمپ کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی بھی کی ہو۔ آثار و قرائن یہ بتاتے ہیں کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جاتے ہیں تو ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف دایاں بازو کی قوتوں کی جانب سے جو ماحول پیدا کیا جا رہا ہے اس میں مزید تیزی آئے گی ؟ ہلیری کلنٹن اس لیے بھی دایاں بازو کی پہلی پسند نہیں ہو سکتیں کیونکہ وہ صدر اوباما کے سیاسی خیمے سے آتی ہیں ۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ جب گزشتہ برس ہندوستان میں عدم رواداری کا معاملہ زور پکڑ رہا تھا تو اس وقت امریکی صدر براک اوباما نے ہندوستان کے حکمراں طبقے کی سخت سرزنش کی تھی ،جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہاں تک کہا گیا کہ ' رواداری اور عدم رواداری ' کیا ہے اس کے لیے ہمیں کسی کے درس کی ضرورت نہیں ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا