English   /   Kannada   /   Nawayathi

کچھ بی الزام لگائے جائیں ، رافیل ڈیل منسوخ نہیں کی جائے گی :جیٹلی

share with us

نئی دہلی:23؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سابق فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندکے خلاصے کے بعد مودی حکومت کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے، صفائی پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہ صاف کر دیا کہ چاہے جو بھی الزام لگیں، لیکن رافیل ڈیل منسوخ نہیں کی جائے گی، کانگریس صدر راہل گاندھی کے حملوں سے تلملا ئے ارون جیٹلی نے کہا کہ اس ڈیل کو 'سرجیکل اسٹرئک ' کا نام دینا ٹھیک نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ رافیل ڈیل کو لے کر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے مودی حکومت پر بڑا حملہ بولا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ پی ایم مودی اور انل امبانی نے مل کر فوج پر 1 لاکھ 30 ہزار کروڑ روپے کا 'سرجیکل اسٹرئیک' کیا ہے۔

کانگریس صدر نے کہا کہ مودی جی نے شہید جوانوں کے خون کی توہین کی ہے اور ملک کو دھوکہ دیا ہے، ان حملوں سے مودی حکومت تلملائی ہوئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا