English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعظم مودی کی سیاسی بیداری

share with us

اسمرتی ایرانی کے اس غلط قدم کے باعث جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلباء نے اپنی قوت کا پورا استعمال کیا، اور اس طرح کا طلباء کا یہ غلط قدم پورے ہندوستان کے دوسرے کالج کے طلباء نے بھی اُٹھانا شروع کر دیاتھا، یعنی سیاست میں طلباء پوری طرح آنے لگے تھے، اور سیاسی جماعتیں ان لیڈر طلباء کا استعمال کررہی تھیں۔ بیشتر سیاسی جماعتیں ان لیڈر طلباء کے بارے میں یہ سوچ رہی تھیں کہ ان کا استعمال کہاں کہاں اور کس کس طرح کیا جائے یعنی طلباء اپنی تعلیم سے غافل ہوکر سیاست میں قدم رکھ رہے تھے جبکہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت اور خاص طور سے کانگریس جماعت کے دور حکومت میں کبھی بھی طلباء نے سیاست کی جانب رُخ نہیں کیا۔ یہ فروغ انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کی سیاسی نااہلیت تھی کہ ان کے غلط قدم نے طلباء کو سیاست کی جانب رُخ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔
حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو خود بھی یہ احساس ہوگیا تھا کہ میں نے اسمرتی ایرانی کو سیاسی طور پر اہمیت دیتے ہوئے اپنی کابینہ میں ایسی وزارت کا قلمدان دے دیا جس کی وہ اہل نہیں تھیں اور اس مذکورہ وزارت میں رہتے ہوئے اسمرتی ایرانی نے اپنی سیاسی نااہلیت کے باعث پورے ہندوستان میں تعلیم یافتہ طبقے میں انتشار پیدا کر دیا تھا۔ اسی لیے عوام میں حکومت کا غلط تاثر پیدا ہوا۔ پوری بی جے پی جماعت اور وزیر اعظم نریندر مودی اس سیاسی تذبذب میں بری طرح مبتلا ہوچکے تھے کہ اسمرتی ایرانی اپنی اس وزارت میں اس طرح عمل پیرا ہیں تو پورے ہندوستان کے عوام حکومت کو ہلادیں گے جو مضر ثابت ہوگا۔ اس لیے فیصلہ یہ لیا گیا کہ اسمرتی ایرانی کو اس مذکورہ وزارت سے ہٹا کر کپڑا وزارت دی جائے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اسمرتی ایرانی کو اس مذکورہ وزارت سے جب سے ہٹایا گیا ہے حالات قابو میں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کو کابینہ کمیٹی کی ممبرشپ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا