English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں ایران کے خلاف کاروائی جاری رہے گی: اسرائیل

share with us

تل ابیب:21؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔ خبر  کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون میں گفتگو میں نیتن یاہو نے شام میں روسی جنگی طیارے کی تباہی کا الزام شام پر عائد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ماسکو حکومت سے بھرپور تعاون کریں گے تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت شام میں ایرانی عسکری عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

  واضح رہے کہ روس نے شام میں روسی طیارے کی تباہی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہ جو کہ گزشتہ پیر کی شام شامی میزائل دفاعی نظام کی زد میں آیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا