English   /   Kannada   /   Nawayathi

پھر پکڑا گیا نرملا سیتارمن کا جھوٹ، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہئے: راہل

share with us

نئی دہلی:20؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن پر الزام لگایا کہ وہ رافیل سودے کے سلسلے میں بار بار جھوٹ بول رہی ہیں اور متعدد بار ان کا جھوٹ پکڑا جا چکاہے، اس لئے انہیں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔گاندھی نے وزیر دفاع پر طنز کرتے ہوئے انہیں ’رافیل وزیر‘ بتایا اور کہا کہ اس سودے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے اور ہر مرتبہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہو گئی ہے اور انہیں ہر حال میں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا، ’’بدعنوانی کا بچاؤ کرنے والی آر ایم (رافیل منسٹر) کا جھوٹ ایک بار پھر پکڑا گیا۔ ہندوستان ایروناٹكس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے سابق سربراہ کے ایس راجو نے ان کے اس جھوٹ کا پردہ فاش کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھسا کہ ایچ اے ایل کے پاس رافیل کو بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ان (نرملا سیتا رمن) کی حالت غیر مستحکم ہو گئی ہے، انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا