English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے اردگان بشارت قبول کیجئے

share with us

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے موقع پراس کے صدر، مردِ مجاہد، رجب طیب اردگان کو دلاسا دلانے کے لیے اس سے اچھے الفاظ میرے پاس نہیں ہیں۔
اے اردگان! بشارت قبول کیجیے۔ اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہ کرے گا۔
آپ دنیا کے تمام اسلام پسندوں کو اپنا بھایی سمجھتے ہیں اور ان کی حمایت و تایید کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔
آپ نے ہمیشہ سچی بات کہی ہے اور ہر محاذ اور ہر فورم پر حق کا اعلان کیا ہے۔ آپ نے مصر میں فوجی بغاوت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، جمہوری انداز میں منتخب صدر مرسی کی برملا حمایت کی ہے اور اپنے اس موقف پر اب تک ڈٹے ہویے ہیں۔
آپ نے پوری دنیا میں بے سہارا لوگوں کی مدد کی ہے۔ آپ نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کےآنسو پوچھے ہیں۔آپ نے فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے اور وہاں کس مپرسی کے عالم میں زندگی گزارنے والے مسلمانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے غذایی اجناس، دواییوں،تعمیری ساز و سامان اور بچوں کے لیے کھلونوں سے لدے ہویے جہاز بھیجے ہیں۔
آپ بڑے مہمان نواز ہیں۔ آپ نے معتوب اخوانیوں کو اپنے یہاں پناہ دی ہے اور ان کی بہترین مہمان نوازی کی ہے۔آپ نے لاکھوں بے آسرا اور بے گھر شامیوں کو اپنا مہمان بنایا ہے، ان کی ہر طرح کی ضرورتیں پوری کی ہیں اور انھیں مستقل شہریت دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
آپ ہر نازک موقع پر سینہ سپر کھڑے رہتے ہیں۔دنیا میں کہیں بھی اسلام پسندوں پر کویی افتاد پڑے،آپ ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہیں اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہیں کرتے۔
اے اردگان! آپ ہرگز پریشان اور غم گین نہ ہوں ۔
فوجی بغاوت کی ناکامی اورآپ کی سرخ رویی پربشارت قبول کیجیے۔
اللہ کی قسم، اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہیں کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا