English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرا رب میرے ساتھ ہے اور ضرور بضرور میری رہنمائی فرمائے گا ۔

share with us

 إن معي ربي سيهدين

محمد شافع شابندری ندوی

عاشوراء محرم صرف اس وجہ سے یاد گار نہیں ہے کہ آل بیت کے ستر سے زائد افراد شہید کردیے گئے بلکہ درحقیقت عاشوراء کی صبح ہر مؤمن کے لئے امید کی کرن ہوتی ہے یہی وہ صبح ہے کہ جس میں سمندر کو مؤمنين کے لئے کھول دیا گیا اسی دن فرعون کو غرق کیا یہ دن مؤمنين کے لئے  کلا إن معي ربي سيهدين  کا درس یاد دلاتا ہے یہ دن اللہ پر مکمل یقین وتوکل کا سبق سکھاتا ہے یہی وہ دن ہے جس اللہ کی طرف اے مؤمنین پر اپنا فضل ظاہر ہوتا ہے یہ اس دن ہر مظلوم کے لئے امید کی کرن نظر اتی ہے اور ہر ظالم کے لئے یہ وعید سنائی جاتی ہے کہ اللہ کی پکڑ اس جگہ سے ہوگی کہ اندازہ ہی نہیں ہوگا جس فرعون کا یہ زعم تھا کہ ھذہ الانھار تجری من تحتی اس فرعون کو اسی پانی سے ھلاك کردیا گیا۔
(وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنْجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنْتُمْ تَنْظُرُونَ)
[سورة البقرة 50]

یقینا بہت سی اور نعمتوں کے سلسلہ اثار ملتے ہیں مگر جس پر ایمان کامل ہے وہ یہ کہ فرعون اس دن ہلاک کیا گیا جس کا ثبوت قرآن مجید اورصحیح احادیث سے ثابت ہے... یقینا ہمارے تراث میں نار نمرود کا گلزار ہونا حضرت یونس علیہ السلام کا مچھلی سے باہر نکلنا حضرت ایوب علیہ السلام کی شفایابی حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ کی قبولیت طوفان نوح علیہ السلام وغیرہ کا بھی ذکر اسی دن ہونے کا ذکر ملتا ہے... ہاے افسوس ہم نے شہادت حسین رضی اللہ عنہ تک محدود کردیا جس میں بھی مقصد شہادت سے سبق لینا کم اور دوسروں پر طعن کرنے پر توجہ زیادہ دی جاتی ہے.
کربلاء تو یاد رہا مگر فاغرقنا آل فرعون...(ہم آل فرعون کو غرق کیا) (وَأَنْبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِنْ يَقْطِينٍ)...ہم یونس علیہ السلام کو مچھلی سے باہر نکالا پھر یقطین کا درخت ان کے لئے اگایا (ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ) (اللہ نے ایوب علیہ السلام سے کہا) اپنے پیر کو مار یہ ٹھنڈا نہانے کے لئے اور پینے کے لئے پانی ہے.
. قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ..
(ہم نے اگ سے کہا کہ ٹھنڈی ہوجا اور ابراہیم کو محفوظ رکھ) کا درس بھول گئے اج کا دن مؤمنين کے اللہ کی طرف سے معجزات کے ظھور کا دن ہے
آج بھی ہو جو براہیم سا ایمان پیدا        آگ کر سکتی ہے انداز گلستان پیدا


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا