English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 32 افراد مارے گئے

share with us

یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری 


ریاض:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) الحدیدہ میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے، 32 افراد مارے گئے، اس یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں طبی حکام کا کہناتھا کہ تازہ جھڑپوں اور فضائی حملوں میں بتیس باغی مارے گئے ۔ ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں کے ایک ریڈیو اسٹیشن ٹاور پر فضائی حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ الحدیدہ کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سے اب تک حکومت اور باغیوں کے مابین جھڑپوں اور فضائی حملوں میں بتیس باغی ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوئے ۔ اس یمنی بندرگاہی شہر میں حوثی باغیوں اور ملکی فوجی دستوں کے مابین شدید لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا