English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرضوں کے بوجھ تلے دبے سعودی ارب پتی معن الصانع کی جائیداد کی نیلامی کا فیصلہ

share with us

پہلی نیلامی اکتوبر کے آخر میں الخبراور دمام میں اْن کمرشل پلاٹوں کی زمین کی ہوگی جنہیں ابھی ہموار نہیں کیا گیا


واشنگٹن:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب اگلے ماہ سے قرضوں میں دبے ارب پتی معن الصانع اور اْن کی کمپنی کی جائیداد نیلام کرے گا تاکہ قرضداروں کے واجب الادا اربوں ریال واپس کیے جا سکیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اْن کا کیس بیسیوں سعودی کاروباری شخصیات سے علیحدہ ہے جنھیں بدعنوانی کے الزامات پر گذشتہ برس گرفتار کرکے ریاض کے کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست رکھا گیا تھا، حالانکہ اْن کے ادارے کے انتظام سے متعلق قرض دینے والوں کی جانب سے اْسی نوعیت کی تشویش پائی جاتی تھی۔سعودی عرب میں یہ تنازع طویل ترین عرصے سے جاری رہا ہے، قرض دہندگان پچھلے نو برس سے سعد گروپ کا پیچھا کرتے رہے ہیں، جس کی ملکیت ملک کے مشرقی صوبے میں ہے، جب کہ قرضوں کی واپسی کا تقاضہ کیا جاتا رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پہلی نیلامی اکتوبر کے آخر میں الخبر اور دمام میں اْن کمرشل پلاٹوں کی زمین کی ہوگی جنہیں ابھی ہموار نہیں کیا گیا۔ ان میں ایک فارم اور آمدن دینے والی رہائشی عمارات شامل ہیں۔ایک ذریعے نے بتایا کہ نیلام ہونے پر اس ملکیت سے ایک سے دو ارب ریال، یعنی26 کروڑ 70 لاکھ سے 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا