English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کا تیل کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ طویل المیعاد تعاون کا اعلان

share with us

روسی وسعودی وزرائے تیل کی ملاقات، توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال


ماسکو:17؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک اور ان کے سعودی ہم منصب خالد الفالح نے اوپیک تنظیم کے ارکان اور اْس سے خارج تیل پیدا کرنے والے ممالک کے درمیان طویل المیعاد تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات روس کی وزارت توانائی نے ایک اعلان میں کہی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی وزارت نے بتایا کہ دونوں مالک کے وزراء نے ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران توانائی کے میدان اور توانائی کی عالمی منڈی میں خصوصی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ماہ روسی دارالحکومت میں ہونے والے توانائی کے بین الاقوامی سیمینار میں سعودی وزیر توانائی خالد الفالح کی شرکت متوقع ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا