English   /   Kannada   /   Nawayathi

حزب اللہ کو امیر کویت کے خلاف ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں دیں گے،امارات

share with us

امیر کویت جرات مندانہ اور خصوصی موقف کی وجہ سے خلیجی قیادت میں ممتاز مقام رکھتے ہیں،اماراتی وزیرخارجہ


ابوظہبی:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مْتحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے امیر کویت کی امریکی صدر سے ملاقات کا دفاع کرتے ہوئے لبنانی حزب اللہ کے مقرب ٹی وی چینل کی بلا جواز تنقید کو مسترد کر دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئیٹر پر پوسٹ کردہ ٹویٹس میں انور قرقاش کا کہنا تھا کہ امیر کویت خلیجی عوام کی سرکاری اور قومی علامت ہیں۔ وہ اپنے جرات مندانہ اور خصوصی موقف کی وجہ سے خلیجی قیادت میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مقرب ٹی وی چینل کی جانب سے امیر کویت کے خلاف ہرزہ سرائی کا جواب دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کی طرف سے امیر کویت کو تنقید کا نشانہ بنانے پراپنی خاموشی توڑے۔اماراتی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خلیجی قیادت کے خلاف زہرافشانی کا سلسلہ بند کرتے ہوئے بیروت کو لبنان کی کالونی کا کردار ادا کرنے کا سلسلہ ترک کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ حال ہی میں امیر کویت نے امریکا کے دورے کیدوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بعد لبنان سے نشریات پیش کرنے والے ایک نجی ٹی وی چینل نے امیر کویت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا