English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعلیم کے فروغ کے لئے سعودی عرب کا ۳۲ ممالک میں 5.2ارب ڈالر کی امداد

share with us

ریاض:16؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے 32ممالک میں تعلیم کے فروغ پر 5.2ارب ڈالر خرچ کئے۔ فروغ تعلیم اسکیم سے2.3ملین طالبات و طلباءنے فائدہ اٹھایا۔ 132تعلیمی و انسانی پروگرام 32ممالک میں نافذ کئے گئے۔ یہ بات شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے سعودی صحافیوں سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے تاکہ متعلقہ ممالک کی پائدار ترقی اور معاشروں کی بہتری نیز ضرورت مند ممالک و اقوام کے معاشی حالات کے سدھار میں ٹھوس بنیادوں پر تعاون ہوسکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا