English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی میزبانی میں 20سال بعد اریٹیرا اور ایتھوپیا میں امن معاہدہ

share with us

امن معاہدے کی تقریب جدہ میں ہوگی ،خادم الحرمین الشریفین کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو شرکت کی دعوت


ریاض:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی میزبانی میں اریٹیرا اور ایتھوپیا میں صلح کا معاہدہ طے پاگیاجبکہ اس سلسلے میں سعودی عرب نے ایک تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو افریقی ملکوں ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان کئی سال بعد ہونے والی صلح کے معاہدے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطاق دونوں افریقی ملکوں کے درمیان بیس سال کے بعد صلح کا معاہدہ ہو رہا ہے۔ معاہدے کی تقریب سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ میں ہوگی۔خیال رہے کہ اریٹیریا اور ایتھوپیا 20 سال تک حالت جنگ میں رہے ہیں۔ دو ماہ قبل دونوں ملکوں نے طویل کشیدگی ختم کرتے ہوئے تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد اور اریٹیریا کے صدر ایسیاس افورقی نے اسمرہ میں ہونے والی تاریخی ملاقات میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا