English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی کے مسجد جانے پر کانگریس کاطنز، ’ایسا بھی کیا ہوا کہ خدا یاد آ گیا!‘

share with us

نئی دہلی:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں حضرت حسین کی شہادت کی یاد میں داؤدی بوہرہ طبقہ کی طرف سے منعقدہ عشرہ مبارکہ کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ شریک ہوئے۔ وزیر اعظم کے دورہ کے بعد ملک بھر سے کئی طرح کے رد عمل سامنے آئے۔

مودی کے مسجد جانے پر کانگریس نے اسے ووٹ بینک کی سیاست قرار دیتے ہوئے شاعرانہ انداز میں وزیر اعظم مودی پر طنز کیا ہے۔ کانگریس کے رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے مودی سے پوچھا کہ ایسا کیا ہوا کہ انہیں خدا یاد آ گیا۔

رندیپ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا:

واہ مودی جی، واہ!

وقت وقت کی بات ہے۔

اس لئے تو کہا ہے-

حیران ہوں تم کو مسجد میں دیکھ کر غالب،
ایسا بھی کیا ہوا کہ خدا یاد آ گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا