English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں نئی اونچائیوں پر، دہلی میں آج پھر سے بڑھی قیمتیں

share with us

نئی دہلی:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 78 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ہفتہ کو دہلی میں پیٹرول کی قیمتوں میں 35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمتیں 81.63 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 24 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔جمعہ کو دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 22 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ اضافے کے بعد دہلی میں پیٹرول 81.28 روپے اور ڈیزل 73.30 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا جبکہ ممبئی میں پیٹرول 88.67 روپے اور ڈیزل 77.82 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل کے دام اب ملک کے چاروں شہروں میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اور حکومت عام لوگوں کو راحت پہنچانے کا کوئی قدم نہیں اٹھا پارہی ہے جس سے لوگوں کا بجٹ بگڑ گیا ہے اور پورے ملک میں اس کے لیے بےچینی پائی جاتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا