English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاریکرعلاج کے لئے ایمس میں داخل، گوا کی قیادت میں تبدیلی کر سکتی ہے بی جے پی

share with us

گوا:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) گزشتہ کئی مہینوں سے علیل چل رہے گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر علاج کے لئے سنیچر کو ایمس اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے۔ سابق وزیر دفاع گذشتہ کئی مہینوں سے بیمار ہیں وہ کچھ دن پہلے ہی امریکہ سے علاج کراکر لوٹے ہیں۔ طبیعت بگڑنے پر جمعرات کو انہیں کنڈولم کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا

ایمس ذرائع کے مطابق تقریبا سوا ایک بجے پاریکر کو پرائیویٹ وارڈ میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلی کا علاج ڈاکٹر پرمود گرگ کی سربراہی میں شروع کیا گیا ہے۔

وہیں، بی جے پی اعلی کمان گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے لمبے عرصے سے علالت کے مدنظر ریاست کی قیادت میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی صدر امت شاہ گوا کی پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی تنظیم کے جنرل سکریٹری رام لال کو وہاں بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گوا میں مارچ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اکثریت نہ ملنے پر بی جے پی نے اتحادی حکومت بنائی تھی اور اس وقت مرکز میں وزیر دفاع منوہر پاریکر کو وزیر اعلی بنایا تھا۔

وزیراعلی پاریکر کے ساتھ دو دیگر وزیروں کی بھی صحت خراب ہے۔ اس سے قبل سنیچر کو  پاریکر شمالی گوا میں اپنے آبائی گھر گئے تھے اور گنیش پوجا میں شامل ہوئے تھے۔ ان کے کابینی ساتھی سردیسائی اور سدن دھانولکر، بی جے پی کے ریاستی صدر ونے تیندلکر، مرکزی وزیر شری پد نائک اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سدانند شیٹ تناوڑے نے ان سے کنڈولم کے اسپتال میں ملاقات کی تھی ۔ پاریکر نے وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ سے بھی فون پر بات کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا