English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر کی فضا دن بہ دن خراب ہورہی ہے

share with us

حقیقت یہ ہے کہ ان مفاد پرست لیڈروں نے کشمیر میں ان کشمیریوں کی معاشی حالت بھی بگاڑ دی ہے اور عالمی سطح پر یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہندوستان کی حکومت ان کشمیریوں کی معاشی بدحالی کی جانب کوئی دھیان نہیں دیتی جبکہ ہند کشمیر کو سب سے زیادہ اور سب سے بڑے پیکج پیش کرتی ہے جو اربوں روپئے کی صورت میں ہوتے ہیں، جہاں تک حکومت ہند کی اپنی کوشش رہتی ہے کہ کشمیری عوام کسی بھی طرح پریشان نہ ہوں، اتنا ہی ان کشمیریوں کو معاشی طور پر بدحال دکھایا جاتا ہے۔ حکومت ہند جتنا کشمیر کو مدد دیتی ہے کسی بھی صوبے کو نہیں دیتی؛ لیکن وہ لیڈر جو ان کے یعنی کشمیری عوام کے رکھوالے بنے ہوئے ہیں وہی حکومت ہند کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غربت کا نظارہ دکھانا چاہتے ہیں جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان لیڈروں کے بھی سیاسی ادارے صحیح نہیں ہیں، اگر ان کے ارادے صدق دلی پر مبنی ہوتے تو کشمیر میں اتنی غربت نہیں آتی نہ معلوم یہ پیکج کس صورت میں اور کہاں خرچ کئے جاتے ہیں کچھ نہیں معلوم۔ اس طرح اگر یہ کہا جائے کہ حکومت ہند کو کشمیر کی جانب نظر رکھنے کی ضرورت ہے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ اگر نظر نہیں رکھی گئی تو کشمیر میں معاشی بدحالی اور بڑھے گی علیحدگی پسندوں کی سرگرمیاں نت نئے طریقوں سے سر اُٹھارہی ہیں، ان کی دہشت گردانہ سرگرمیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں، یہ ہی علیحدگی پسند لیڈر پاکستان سے مدد حاصل کرتے ہیں، پاکستان اپنے ذریعہ ان کو امریکہ اور چین کے ذریعہ بھی امداد فراہم کراتا ہے، اس طرح کشمیر کے مکمل طور پر حالات جتنے کراب ہیں ان سے زیادہ خراب ہونے کا اندیشہ صاف نظر آرہا ہے، یہ حکومت ہند کی کمزوری ہے جو کشمیر کے حالات خراب ہیں، حکومت ہند اب سختی سے قدم اُٹھائے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کرے۔ (یو این این)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا