English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان کا خطرہ

share with us

طوفان آج نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا، ورجینیا،میری لینڈاور واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال نافذ

 


واشنگٹن :12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی جنوب مشرقی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان فلورینس کا خطرہ، طوفان آج نارتھ اور ساوتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا،جبکہ نارتھ کیرولائنا، ساوتھ کیرولائنا، ورجینیا، میری لینڈ اور واشنگٹن میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔نارتھ کیرولائنا میں 10 لاکھ افراد کو نقل مکانی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ، ساحلی علاقوں میں موجود لوگوں نے محفوظ مقام پر نقل مکانی شروع بھی کردی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق ساحلی پٹی سے ٹکرانے سے قبل طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی ،جبکہ سمندر میں لہریں بلند ہونیکا بھی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں تیز بارشیں اور سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا