English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیامیں کان کنی کے دوران سونے والی چٹانیں دریافت

share with us

سب سے بڑی چٹان، جس کا وزن 95 کلو ہے، اس میں 2400 اونس سے زیادہ سونا ملا ہے،کان کن کمپنی


کینبر:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مغربی آسٹریلیا میں کان کنوں نے کہاہے کہ انھیں ایسی دو چٹانیں ملی ہیں جن میں موجود سونے کی مالیت کا اندازہ لاکھوں ڈالر تک لگایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کی کان کن کمپنی آر این سی منرلز کا کہناتھا کہ سب سے بڑی چٹان، جس کا وزن 95 کلو ہے، اس میں 2400 اونس سے زیادہ سونا ملا ہے۔کمپنی کے مطابق اس نے کالگورلی کے نزدیک واقع ایک کان سے گذشتہ ہفتے جو سونا نکالا ہے اس کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ امریکی ڈالر کے لگ بھگ ہے۔کان کنی کے شعبے سے وابستہ ایک انجینیئر نے ایسی چٹانوں کی دریافت کو بیحد نایاب قرار دیا ہے۔جنوبی آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی کے سکول آف مائنرز سے تعلق رکھنے والے پروفیسر سیم سپیئرنگ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اب بھی سونے کے چھوٹے موٹے ٹکڑے تو ملتے ہیں لیکن ان کا وزن چند اونس سے زیادہ نہیں ہوتا۔کان کن کمپنی نے سب سے بڑی چٹان کی قیمت چالیس لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی ہے جبکہ دوسری بڑی چٹان جس کا وزن 63 کلو ہے اور جس میں 1600 اونس سونا ہے، اس کی قیمت 26 لاکھ کینیڈین ڈالر لگائی گئی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا