English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز،لاکھوں اہلکاروں کی شرکت

share with us

چین، منگولیا کے فوجیوں کی خصوصی شرکت، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں


ماسکو:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)روس کی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ووسٹوک 2018نامی جنگی مشقیں سائبیریا کے جنوبی حصے میں کی جائیں گی جس میں چین اور منگولیا کے فوجی دستوں سمیت 3 لاکھ فوجی اہلکار حصہ لیں گے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والی جنگی مشقوں میں 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار طیارے اور 80 جنگی جہاز حصہ لیں گے جب کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن بھی ووسٹوک مشقوں کا جائزہ لیں گے۔روسی وزیر دفاع سرگوئے شوئگے کا کہناتھا کہ تین لاکھ فوجی، 36 ہزار فوجی گاڑیاں، ایک ہزار جہاز اور 80 جنگی بیڑے مشقوں کا حصہ ہوں گے، اس تمام کا مقصد کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے۔یاد رہے کہ روس نے اس سے قبل 'ووسٹوک 2014' کے نام سے فوجی مشقیں کی تھیں جس میں ایک لاکھ 55 ہزار اہلکاروں نے شرکت کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا