English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: ’جنسی اسکینڈل‘ پر’ نشریاتی ادارے سی بی ایس‘ کا سربراہ فارغ

share with us

چھ خواتین نے 68 سالہ مونفیر پر گذشتہ جولائی میں جنسی ہراسانی کا الزام عائدکیا تھا

نیویارک:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا کے سب سے بڑی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ نے بتایا ہے کہ ’نیویارکر‘ میگزین میں ادارے کے چیئرمین ’لیسلی مونفیر‘ کے جنسی اسکینڈل کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک مضمون کے بعد مونفیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔قبل ازیں چھ خواتین نے 68 سالہ مونفیر پر گذشتہ جولائی میں جنسی ہراسانی کا الزام عائدکیا تھا۔ مونفیر 15 سال سے ’CBS‘ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں۔جریدہ ’نیویارکر‘ میں ایک مضمون شایع ہوا ہے جس میں مزید چھ خواتین نے مونفیر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام عاید کیا ہے، تاہم لسلی مونفیر ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔درایں اثناء4 ’CBS‘ نے ریڈسٹون فیملی کے ساتھ جاری اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریڈ سٹون خاندان جس کے ’سی بی ایس‘ میں 80 فی صد شیرز ہیں’سی بی ایس‘ کو’فیاکوم‘ نامی ابلاغی ادارے میں مدغم کرنا چاہتا ہے۔تاہم ریڈسٹون خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ‘سی بی ایس‘ کو ’فیاکوم‘ میں مدغم کرنے کے کسی پلان پر غور نہیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کم سے کم دو سال تک وہ ایسی کسی تجویز پرعمل درآمد نہیں کرسکتے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبارات سے یہ اطلاعات ملی ہیں مونفیر کی رخصتی کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ’سی بی ایس‘ اور ریڈ سٹون خاندان کے درمیان اختلافات بھی ختم کردیے گئیہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا