English   /   Kannada   /   Nawayathi

سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ٹرمپ کے متنازع بیانات،کئی بار ہدف تنقید بن چکے

share with us

2013میں بھی ٹرمپ نے نائن الیون پر ایک بشمول شکست خوردہ اور نفرت کرنے والوں کو نیک خواہشات کا پیغام دیاتھا


واشنگٹن:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائن الیون سے متعلق متنازع بیانات کی وجہ سے کئی بار ہدف تنقید بن چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کی آج بھی ان پر نظریں ہیں کہ وہ حملوں کا دن آنے پر کیا کہیں گے ۔2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے وقت ٹرمپ ریڈیو سے گفتگو کر رہے تھے، ٹرمپ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو چھوڑکر اپنی بلڈنگ کی بڑائی بیان کرنے لگے کہ مین ہیٹن میں فورٹی وال اسٹریٹ دوسری بلند عمارت تھی لیکن اب سب سے بلند بن گئی۔2013 میں ٹرمپ نے عجیب ٹوئٹ کیا کہ نائن الیون کی خاص تاریخ پر وہ ہر ایک بشمول شکست خوردہ اور نفرت کرنے والوں کو بھی نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہیں، بعد میں انہوں نے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔2015 میں انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ نے جھوٹ گھڑا کہ ٹریڈ سینٹر گرتے وقت انہوں نے جرسی سٹی میں ہزاروں لوگوں کو خوشیاں مناتے دیکھا، بعد میں انہوں نے جھوٹ یہ کہہ کر دہرایا کہ خوشی منانے والے عرب تھے، بعد میں پولیس اور سٹی میئر نے ان کے نفرت انگیز جھوٹ کی قلعی کھولی۔ٹرمپ نے یہ شیخی بھی بھگاری کے ان کے سیکڑوں دوست نائن الیون حملوں میں جدا ہوگئے، لیکن وہ آج تک کسی ایک کا نام نہیں بتاسکے۔2017 میں ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کے ٹی وی شوز نائن الیون کی نشریات سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا