English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان، زلزے سے ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی،مختلف حادثات میں 660سے زائد زخمی 

share with us

ٹوکیو:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں زلزلے کے جھٹکے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 44 سے تجاوز کرگئی اور مختلف حادثات میں زخمیوں کی تعداد 660 سے زائد ہوگئی ہے۔جاپانی حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ ہوکائیدو میں بجلی کی فراہمی مکمل بحال نہیں ہوسکی ہے ۔ جس کے باعث معروف کار ساز کمپنی کے پلانٹ میں بھی کام متاثر ہوا ہے۔حکومت نے ہوکائیدو میں انرجی کا استعمال 20 فیصد کم کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاہم گزشتہ ہفتے آنے والے 6.7شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا